سندھ بجٹ :مذہبی تقریبات کیلئے 17کروڑ ، فلم انڈسٹری کیلئے ایک ارب روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سندھ حکومت نے مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کر دیا ، جس میں مذہبی تقریبات کیلئے 170 ملین(17 کروڑ) روپے جبکہ فلم انڈسٹری کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
سندھ حکومت نے مزارات کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے ہیں ، اقلیتوں کیلئے ایک ارب 55کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ، ڈرامہ فلم اور دستاویزی فلموں کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،پبلک سیفٹی اور پولیسنگ کیلئے بجٹ میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، نئے مالی سال میں 172 ارب روپے مختص کردیے گئے،گزشتہ مالی سال میں پبلک سیفٹی اور پولیسنگ کیلئے 133 ارب رکھے گئے تھے۔
سندھ حکومت نے صحت کے شعبے کیلئے رقم میں 32 فیصد اضافہ کیا ہے ، صحت کے شعبے کیلئے 300 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گزشتہ مالی سال میں صحت کے شعبے کیلئے 227 ارب رکھے گئے تھے۔