سندھ حکومت نے تمام جمہوری روایتوں کو پامال کر کے بجٹ پیش کیا، علی خورشیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے تمام جمہوری روایتوں کو پامال کرکے بجٹ پیش کیا ہے ۔
علی خورشید کا بجٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ قوانین میں پری بجٹ ڈسکشن بھی ہوتی ہے،صوبائی حکومت نے پری بجٹ ڈسکشن نہیں ہونے دی،ہم نے اپنی گزارشات حکومت تک پہنچانے کی کوششیں کی ،حکومت نے ہماری گزارشات نہیں سنیں،ایم کیوایم شہری سندھ کا 80فیصد مینڈینٹ رکھنے والی جماعت ہے ،ہم اپنی سفارشات حکومت کو دینا چاہتے تھے،حکومت نے ہماری درخواست کو پامال کیا۔
علی خورشیدی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے جو بجٹ پیش کیا وہ روایتی تھا،وزیر اعلیٰ نے سیف سٹی اتھارٹی کا ذکر کیا ،سیف سٹی کے نام پر 12سالوں سے ایک ہی کہانی سنائی جاتی ہے،سیف سٹی پتہ نہیں کون سا پروجیکٹ ہے جو بارہ سال مکمل تو دور شروع ہی نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر