آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Jun 14, 2024 | 19:16:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز (صبح) اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں دیر، سوات، مالاکنڈ،باجوڑ ،کوہستان، چترال ، شانگلہ،بٹگرام، بونیر ،مانسہرہ ، ایبٹ آباد،ہری پور ،پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت ،ٹانک،مہمند،خیبر،اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی 18جون سے بارشوں کی پیش گوئی

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں مری ،گلیات،راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال،گجرات، گوجرانوالہ، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین،اوکاڑہ،قصور،حافظ آباد اور لاہور میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی امید ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم شام یا رات میں ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفر آباد، قلات، خضدار،لسبیلہ اورآواران میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم وسطی/جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

درجہ حرارت:

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 47، بھکر،جوہر آباد اور جیکب آباد میں 46، دادو، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین،نوکنڈی اورسرگودھا میں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں