خیبرپختونخوا کا تعلیمی معیار تباہ ہو چکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بناؤنگا، فیصل کریم کنڈی

Jun 14, 2024 | 19:36:PM
خیبرپختونخوا کا تعلیمی معیار تباہ ہو چکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بناؤنگا، فیصل کریم کنڈی
کیپشن: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر  خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کے پی کے 26 یونیورسٹیز کے وی سی تعیناتی کے حوالے سے کوئی سمری نہیں بھیجی،ہمارے صوبے کا تعلیمی معیار تباہ ہوچکا ہے،تعلیمی اصلاحات کیلئے ایک ٹاسک فورس بناؤنگا۔

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم سے ملاقات کرکے خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ کی درخواست کی،وفاقی حکومت نے چشمہ لفٹ کنال کے پیسہ مختص کئے ہیں،امید ہےاس سال چشمہ لفٹ کنال کا سنگ بنیاد رکھیں گے،چشمہ پراجیکٹ کے پمنگ بڑھا کر زیادہ زمین کو سیراب کر سکیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اس منصوبے سے خیبرپختونخوا پورے ملک اور افغانستان کو گندم فراہم کرسکیں گے،چکدرہ دیر چترال موٹر وے کو بھی جلد شروع کروایں گئے،ان کاکہناتھا کہ فاٹا اور پاٹا ٹیکسز کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کی،قبائلی اضلاع کے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ کے پی کے جنوبی اضلاع دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں،دہشتگردی کے معاملے پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے بریفنگ لی جائے،وزیراعلیٰ لاء اینڈ آرڈ رپر ان کمیرہ اجلاس بلاکر ممبران کو اعتماد میں لیں،وزیر اعلیٰ کے اپنے ضلع میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے شام کے بعد گھر سے نہیں نکل سکتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ ٹریک سوٹ کی بجائے کھیلوں کے میدان آباد کرے،چیئرمین پی سی بی سے کے پی میں کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا کہوں گا۔

ان کاکہناتھا کہ کے پی کے 26 یونیورسٹیز کے وی سی تعیناتی کے حوالے سے کوئی سمری نہیں بھیجی،ہمارے صوبے کا تعلیمی معیار تباہ ہوچکا ہے،تعلیمی اصلاحات کیلئے ایک ٹاسک فورس بناؤنگا،ان کا مزید کہناتھا کہ صوبے کے حقوق کیلئے جرگہ بنائیں گے،ساری سیاسی جماعتوں کو شامل کرکے وفاق سے اپنے حقوق گیس پانی بجلی لوں گا،ہم دلیل اور دلائل کے ساتھ اپنا مقدمہ لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور صحافی مارا گیا