(24 نیوز )امریکی ڈالر کی پرواز میں کمی آگئی ، انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا ، سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.59 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر آگیا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے ،
100 انڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 76 ہزار 706 نئی بلند ترین سطح پر کاروبار بند ہوا ،آج 21 ارب روپے مالیت کے 39 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی 20ورلڈکپ: آئرلینڈ اور امریکا میچ بارش کے باعث تاخیرکا شکار