اکشے کمار کی مداحوں کیلئے بڑی خبر ، فلم ’سفیرا‘ کی ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی

Jun 14, 2024 | 19:42:PM

(24نیوز)   بالی وڈ سٹار اداکار اکشے کمار کی میگا ایکشن فلم ’سفیرا‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے اپنی فلم کا پوسٹر جاری کیا اور مداحوں کو خبر دی کہ فلم کا ٹریلر 18 جون کو ریلیز کیا جائے گا، پوسٹر میں اداکار سن گلاسز کے ساتھ اپنے مخصوص سٹائل میں موجود ہیں اور پوسٹر کے مطابق ’سفیرا‘ پوری دنیا میں 12 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔
اکشے کمار نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے  کہ یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے بڑا خواب دیکھنے کی جرات کی، ’سفیرا‘ کی کاسٹ میں اکشے کے ساتھ رادھیکا مندن اور پریش راول شامل ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر سودھا کونگارا ہدایت کاری دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار کی لاش گھر سے برآمد

مزیدخبریں