ٹک ٹاک کا جنون 2 بہنوں کی جان لے گیا 

Jun 14, 2024 | 20:31:PM

(24 نیوز ) سندھ کے علاقے کنڈیارو  کے قریب روہڑی کینال ریگیولیٹر کے مقام ٹک ٹاک بنانے کے دوران 2بہنیں ڈوب کر جاں بحق  ۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق دنوں لڑکیوں کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں ،  ایک کی عمر 18 سال اور ایک 13 سال ہے جو ٹک ٹاک بنانے کے دوران رہڑی کینال میں گر گئی تھیں، مقامی غوطہ خوروں نے ریسکیو کرکے ایک لڑکی کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکی ، دوسری بہن کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی ،بچیوں کی شناخت اٹھارہ سالا رابیعہ اور تیرہ سالا عائشہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی پرواز تھم گئی ، سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم 

مزیدخبریں