صنعتوں کیلئے بجلی 10روپے 69پیسے فی یونٹ سستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا۔
پی ایم آفس کے مطابق وزیراعظم نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69پیسے فی یونٹ کمی کردی،صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34روپے 99پیسے فی یونٹ مقررکر دی گئی۔
پی ایم آفس کے مطابق صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیا گیا،وزیراعظم پیکیج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا،پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداوار لاگت میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہوگا،پیکیج سے صنعتی ترقی کی ترفتار مزید تیز ہو گی، روزگار میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مفت سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان