امسال معمول سے زیادہ بارشیں متوقع، محکمہ موسمیات  نے خبردار کر دیا

Jun 14, 2024 | 20:35:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات  نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون 2024 کے دوران بالائی پنجاب اور زیریں سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، شمالی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں معمول کے قریب بارشیں ہو سکتی ہیں،  بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی، ملک بھر میں دن کے درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں زیادہ درجہ حرارت رہنے سےبرف پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے، ملک کے دریاؤں میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، شہری علاقوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، ہندوکش، کوہ سلیمان اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں فلیش فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔

مزیدخبریں