سکھر: قیدی فرار ہونے پر 4 پولیس اہلکار گرفتار

Jun 14, 2024 | 20:58:PM
سکھر: قیدی فرار ہونے پر 4 پولیس اہلکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بزدار) قیدی فرار ہونے پر 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے حوالہ جیل کر دیا گیا۔

سکھر میں جیل وارڈ سے قیدی کے فرار ہونے کے واقعے کا ایس ایس پی امجد شیخ نے نوٹس لے لیا، تھانہ سی سیکشن کے اے ایس آئی ہدایت اللہ چاچڑ سمیت 3 اہلکاروں کو حوالہ جیل کر دیا گیا، قیدی خیر محمد تیغانی زخمی ہونے کے باعث جیل وارڈ میں زیر علاج تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون 2 بہنوں کی جان لے گیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی تھی، 3 پولیس اہلکار نماز کی ادائیگی کے لیے جیسے ہی گئے تو قیدی فرار ہو گیا، ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر اہلکاروں کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔