فیلڈ ہسپتال اورکلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں: مریم نواز

Jun 14, 2024 | 21:31:PM
فیلڈ ہسپتال اورکلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز  پراجکٹ کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں سعود مجید،رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد محموداور عدنان افضل چٹھہ شامل تھے،  اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے- 
 ارکان اسمبلی نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے  فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجکٹ کو سراہا،  وزیر اعلیٰ مریم نواز  کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا ،ارکان اسمبلی نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز پراجیکٹ سے عوام کو دہلیز پر ریلیف مل رہا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز ے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں، شعبہ صحت کے امور کی دن رات مانیٹرنگ کررہی ہوں، پنجاب بھر کے بنیادی صحت مراکزکی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو اپنے حلقوں کے مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی ساری توانائی تحریک انصاف کیخلاف لگ رہی ہے: محمد احمد بھچر