مشہور امریکی اینکر پرسن اوپرا ونفرے 25 سال سروس کے بعد ریٹائرڈ ، فیئر ویل تقریب میں اہم انکشاف

Jun 14, 2024 | 21:53:PM
مشہور امریکی اینکر پرسن اوپرا ونفرے 25 سال سروس کے بعد ریٹائرڈ ، فیئر ویل تقریب میں اہم انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طفیل احمد حسنزئی )امریکہ سے تعلق رکھنے والی اینکر اپرا وینفرے25سال سے 65ہزار نادار لوگوں کی مدد کر رہی تھیں ، تاہم یہ بات 25 سال ایک راز بن کر رہی اور ان کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں آشکار ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اپرا ونفرے امریکہ کی سب سے مشہور  براڈ کاسٹر ہیں ،انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ان کو فیئر ویل دینے کیلئے ایک فٹبال سٹیڈیم میں  پروگرام کا انعقاد گیا ،یہ جان کر سب دھنگ رہ گئے کہ پچھلے 25 سالوں سے اپرا وینفرے نے 65 ہزار مستحق لوگوں کی مدد کر رہی تھیں اور اس بات کا کسی کو معلوم بھی نہیں  تھا ، ان نادار لوگوں میں سے 450 افراد نے  فیئر ویل تقریب میں شرکت کی ۔

لوگ جان کر حیران رہ گئے  کہ ونفرے کی مدد کے باعث  ان نادار لوگوں میں 5 افراد اب 5 ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر بن چکے ہیں ، تقریب کے دوران مختصر گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  کہ اگر ونفرے نہ ہوتیں تو آج ہم اپنی زندگی میں  اس مقام  کے بجائے کہیں اور ہوتے یعنی اتنے کامیاب نہ ہوتے۔

 جیسا کہ سقراط نے کہا تھا کہ انسانیت ایک مذہب ہے لیکن ہر کوئی اس کو پہنچ نہیں سکتا، کچھ لوگ کروڑ پتی اور ارب پتی ہونے کے باوجود  ایسا نہیں کرتے اور نئے گاڑیوں اور بنگلوں کے مقابلوں میں زندگی گزارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی گولہ باری سے روسی صحافی ہلاک ہو گیا