نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

Jun 14, 2024 | 22:28:PM

(24نیوز)وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا،نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کافیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

نیپرا حکام نے کہاکہ بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78روپے سے بڑھا کر 35.50روپے فی یونٹ مقررکر دیا گیا۔

نیپرا حکام کا مزید کہناتھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہو گا یا مرحلہ وار؟ فیصلہ کابینہ کرے گی۔

حکومت نے رواں مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک بڑھایا تھا،گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا،رواں مالی سال 2023-24کیلئے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیاگیا،مالی سال 2022-23میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3مراحل میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

مزیدخبریں