عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز ملتوی، نئی تاریخ سامنے آگئی

Jun 14, 2024 | 23:24:PM
عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز ملتوی، نئی تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  بالی ووڈ کی معروف اداکارہ  عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی، فلم رواں برس 27 ستمبر کو ریلیز کیلئے شیڈول تھی۔

  فلم کی ریلیز کو مزید2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے جو اب  11 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،’جگرا‘ کو نامور ڈائریکٹر وسن بالا بنارہے ہیں جو اپنی منفرد فلموں جیسے ’مرد کو درد نہیں ہوتا‘ سے مشہور ہیں۔
فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ویدانگ رائنا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ’آرچیز‘ سے اپنا بالی وڈ ڈیبیو کیا ہے، عالیہ بھٹ نے فلم میں اداکاری کے ساتھ کو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے اور ’ڈارلنگز‘ کے بعد یہ ان کے پروڈکشن کیریئر کی دوسری فلم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی مداحوں کیلئے بڑی خبر ، فلم ’سفیرا‘ کی ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی