عیدالاضحیٰ کے دوران بی آر ٹی پشاور بند نہ کرنے کا فیصلہ

Jun 14, 2024 | 23:34:PM
عیدالاضحیٰ کے دوران بی آر ٹی پشاور بند نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( عامر شہزاد ) محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور  نے  عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

 ترجمان ٹرانس    پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ  بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی، مسا فروں کی سہولت کیلئے عید کے بعد اتوار کے روز ER-01 کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے۔  

 ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا ہے کہ اوقات کار بڑھانے کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس گھر آنے والے مسافروں کو سہولت دینا ہے،اتوار، 23 جون، کو ایکسپریس روٹ ER-01 کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک کر دئیے گئے ہیں۔  

 ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز سروس صبح 10 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک فعال رہے گی ،عید کے دوسرے اور تیسرے روز سروس صبح 6 بجے شروع ہو گی جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی سروس رات 10 بجے تک فعال رہے گی ۔

صدف کامل کا کہنا ہے کہ  ادارہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ 

یہ  بھی پڑھیں: سرکلر ریلوے منصوبے کیلئے بجٹ میں 45ملین روپے مختص