پہلی شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا آج پھر انگلینڈ سےٹاکرا

Mar 14, 2021 | 08:51:AM

(24 نیوز)پہلے میچ میں آٹھ وکٹوں کی شرمناک شکست کے بعد بھارت  کی کرکٹ ٹیم کا آج پھر  انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹز  میچ کھیلنے کیلئے احمد آباد کے مودی سٹیڈیم میں ٹاکرا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو سیریز  برابر  کرنے کے لئےآج نریندر مودی سٹیڈیم میں حریف  انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف دوسرے میچ اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔بھارتی ٹیم پہلے میچ میں 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 124 رنز کا معمولی سکورہی بناپائی تھی، جبکہ انگلینڈ نے15.3 اوورز میں دو وکٹ پر 130 رن بناکر یکطرفہ انداز میں ہدف حاصل کرلیا۔پہلے میچ میں ٹیم انڈیا کی ساری حکمت عملی غلط ثابت ہوئی۔ انڈیا کے بلے باز پہلے ٹی ٹوینٹی میں کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ ٹیم کو پہلے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست ملی ۔ بھارت کی جانب سے سکور میں نصف سے زیادہ سکور سریش ایئرکا رہا ، جنہوں نے ٹی 20 کا اپنا سب سے اچھا اسکور کیا۔ ایئر نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ ریشبھ پنت نے 21 اور ہاردک پانڈیا نے 19 رنز بنائے۔ کپتان وراٹ کوہلی اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 23 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ نے پندرہ اوورس اور تین گیندوں میں ہدف کو حاصل کرلیا ۔ انگلینڈ کی ٹیم کے دونوں اوپنرز بلے باز جیسن رائے نے49رنز اور جوس بٹلر 28 رنز سکور کئے ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے آٹھ اوورس میں 72 رن بنائے ۔ 89 رن پر دو وکٹ گرنے کے بعد جانی بیرسٹوں نے ناٹ آوٹ 26 رن اور ڈیوڈ ملان نے ناٹ آوٹ 24 رن بناکر ٹیم کو جیت دلادی ۔اس طرح سے انگلش ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں سبقت حاصل کرلی ہے ۔ انڈیا دو مرتبہ انگلینڈ کے خلاف 130 رن تک نہیں پہنچ سکی ۔

مزیدخبریں