حکومت کی پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں ، آج اعلان ہوگا

Mar 14, 2021 | 11:02:AM

Read more!

(24نیوز) حکومت کی پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں ۔  پٹرول پانچ روپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل چھ روپے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز ۔ اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کر دی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد آج نئی قیمتوں کا اعلان ہو گا ۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔آج (15 مارچ )سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔  اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔جس کے مطابق  پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔خیال رہے کہ یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئندہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے ریٹ بڑھانے کی اجازت نہیں دی تھی- تاہم اب ایک مرتبہ پھر اوگرا نے وزیراعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے-       

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔ اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی جسے وزیر اعظم نے منظور نہیں کیا تھا۔ 

مزیدخبریں