بالی ووڈ اداکار عامر خان  56 برس کے ہوگئے 

Mar 14, 2021 | 09:10:AM
بالی ووڈ اداکار عامر خان  56 برس کے ہوگئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلموں کے نامور اداکار عامر خان آج 56 برس کے ہوگئے میں، بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جن کا کسی فلم میں ہونا ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ان ہی اداکاروں میں سے ایک اداکارعامر خان ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مشہور  اداکار عامر خان ان گنے چنے اداکاروں میں سے ایک ہیں جو فلموں کی تعداد کے بجائے فلم کے معیار کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔اپنی خوبیوں اورخصوصیات کی وجہ عامر خان اپنے معاصر اداکاروں سے کافی آگے نکل چکے ہیں عامر خان کی پیدائش 14 مارچ 1965 کو ممبئی میں ہوئی۔ان کے والد طاہر حسین اور چچا ناصر حسین جانے مانے فلم ساز تھے ۔گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے عامر خان کی دلچسپی بھی فلموں میں ہو گئی اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1973 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے چچا ناصر حسین کے بینر تلے بنی فلم’ یادوں  کی بارات‘ سے کیا۔بعد میں انہوں نے سال 1974 میں ریلیز ’فلم مدہوش ‘میں بھی بطور چائلڈ سٹار کام کیا۔اس کے بعد انہوں نے تقریباً 11 برسوں تک فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا۔ انکی مشہور فلموں میں ’پی کے‘ ’دنگل‘ ’تھری ایدیٹس‘ ’لگان‘ اور ’ قیامت سے قیامت تک‘شامل ہیں۔