خطرہ۔۔ پاکستان میں مثبت کیسز  کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ

Mar 14, 2021 | 09:54:AM
 خطرہ۔۔ پاکستان میں مثبت کیسز  کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرایک ہزار 805 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی  ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نئے اور تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق  کورونا کی تیسری لہر سنگین ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  بڑھ کر 6.5  فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ الارمنگ صورتحال ہے۔

این سی او سی کے مطابق   ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھرمیں 94 لاکھ 85 ہزار 702 کورونا ٹیسٹ کئےجاچکے ہیں۔24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 664 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق  سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 61 ہزار 179 ہے، پنجاب ایک لاکھ 85 ہزار 468، خیبرپختونخوا 75 ہزار 725 جبکہ بلوچستان میں 19 ہزار 206 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 47 ہزار 710، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 کیسز ہیں، آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 ہزار 952 تک پہنچ گئی ہے