ورلڈ کپ سپرلیگ:سری لنکا کے ہارنے سے پاکستان کو نقصان ۔۔ مگر کیسے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپرلیگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن پر بھی خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان کے برابر پوائنٹس حاصل کرلئے۔اب سری لنکا کی ایک اور شکست پاکستان کی تنزلی کا سبب بن سکتی ہے۔
ویسٹ انڈیز سری لنکا کیخلاف تیسرا ون ڈے میچ بھی جیت گئی تو پاکستان کو چھٹے نمبر پر دھکیل کر خود پانچویں پوزیشن پر آجائے گی۔ ویسٹ انڈیز کے اس وقت پوائنٹس پاکستان کے برابر 20 ہوچکے ہیں۔ اسی وجہ سے آئی لینڈرز سے تیسرا میچ جیت کر کیریبیئن ٹیم آگے نکل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ٹاپ پوزیشن پر آسٹریلیا 40 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہے جبکہ بنگلادیش،انگلینڈ اور افغانستان 30،30 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔