لاہوریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،پولیس کی جانب سے ناکے پرروکے جانے پر ڈرائیورنے مزدابھگادیا،تعاقب پرپکڑاگیا،ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی، شیرا کوٹ کے قریب پولیس کی جانب سے شک پڑنے پر جب ایک مزدے کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیورنے مزدابھگادیا جس پر پولیس نے مزدے کا تعاقب کیا اور بڑی کوشش کے بعد بالآخر مزدے کو روک لیا جس میں ترپال لگاکرمردہ گائے لے جائی جارہی تھی۔ مردہ جانورکاگوشت سپلائی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں مزدا ڈرائیور نے بتایاکہ وہ کافی عرصے سے اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث ہے،مردہ جانوروں کے گوشت کو لاہور میں سپلائی کیا جاتاہے،کھلی جگہوں پرمردہ جانورتلاش کرکے سپلائی کرتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے شہریوں کو مردہ گوشت کھلانے والوں کی سپلائی لین کو ختم کیا جائے گا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں بھی متعدد بار شہر میں مردہ گوشت کی سپلائی کی کوشش ناکام بنائی جاچکی ہے۔