دنیا کورونا وبا میں پاکستان کی پالیسیوں کو سراہ رہی ہے : وزیراعظم 

Mar 14, 2021 | 13:15:PM

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ماحول دوست پالیسیوں کوعالمی سطح پرسراہا جارہا ہے۔دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان نے کورونا وبا کے مشکل دور میں بھی بہترین حکمت عملی اپنائی۔

عالمی ادارے  ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں کے اعتراف میں بنائی گئی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے وزیراعظم کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کی ماحولیاتی پالیسیز، خصوصاً کورونا وبا سے نجات کے’گرین ریکوری پروگرام‘ اور ’کلائیمیٹ ایکشن پلان‘ کی افادیت کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں ورلڈ اکنامک فورم دنیا کے دیگر ممالک سے سوال کرتا ہے کہ آپ کا ملک گرین مستقبل بنانے میں کیا کررہا ہے؟ ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستان تین طرح سے اپنے مستقبل کو سرسبز کررہا ہے، پاکستان 2030 تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید وسائل سے حاصل کرے گا، درخت لگانے کا عمل شروع کرکے جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے۔عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان گرین اسپیس میں سرمایہ کاری کررہا ہے، اب تک گرین اسپیس میں180 ملین ڈالرکے سرمایہ کاری حاصل کرلی۔

مزیدخبریں