(24نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ مسلسل قومی اداروں کونشانہ بنارہی ہے،میاں لطیف کابیان ان کےسوچ کی عکاسی کرتاہے۔انہوں نے خود اپنے بیانیے کی قبر کھودی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے قریب جمہوریت کامطلب صرف اقتدار کاحصول ہے۔ ن لیگ کےسینیٹرزنےپیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھراگھونپا ۔یوسف گیلانی کوبرادران یوسف کی طرح دھوکادیا۔ نوازلیگ نے اب سیاسی اختلافات کوملک دشمنی سےجوڑدیا ہے اور مودی کی سازشوں میں حصہ دار بن گئی ہے۔جس کی وجہ سے ان کی اپنی صفوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔