(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کے حق میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھی ہیں ۔ ان کا دھرنا آج تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔پنجاب بھر سے آئی ہوئی ہیلتھ ورکزر سڑک پر ہی سوگئیں۔ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔اس کے علاوہ دھرنے پر بیٹھی ہیلتھ ورکرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے سروس اسٹرکچر سکیل بھی اپ گریڈ کیا جائے۔