یہ ہمارا فرض بنتا ہے مسلم برادری کی حمایت کریں ، وزیراعظم نیوزی لینڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ مساجد میں حملوں کو دو سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ ملک کا یہ فرض ہے کہ وہ مسلم برادری کی حمایت کرے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسیوں اے ایف پی اور اے پی کے مطابق سخت سیکیورٹی میں منعقد ہونے والی اس یادگاری تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس تقریب میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے نام پکارے گئے جبکہ حملے کے بعد فوری مدد کے لئے پہنچنے والے پولیس اور طبی عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔
واضح رہے کہ 15 مارچ 2019 کو بھاری ہتھیاروں سے لیس مسلح شخص کی جانب سے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔