سیکورٹی ڈائیلاگ: دو روزہ کانفرنس کا افتتاح عمران خان کرینگے

Mar 14, 2021 | 15:51:PM
سیکورٹی ڈائیلاگ: دو روزہ کانفرنس کا افتتاح عمران خان کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے17 مارچ سے سیکورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس دو روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم  کریں گے جبکہ دوسرے روز آرمی چیف مہمان خصوصی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادسیکورٹی ڈائیلاگ میں حکومت اپنی نئی جامعہ سکیورٹی پر مبنی اسٹریٹجک سمت متعارف کرائے گی، دو روزہ کانفرنس 18 مارچ کو اختتام پذیر ہو گی۔ اسلام آباد ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے جس میں موجودہ اور سابق عہدیدران اور مقامی و عالمی پالیسی کے ماہرین شرکت کریں گے۔ڈائیلاگ کے دوران قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائے گی، وفاقی وزراءکے علاوہ اکیڈمیز اور میڈیا کے ممبران بھی شرکت کریں گے ،وزیر اعظم عمران خان قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی پورٹل کو بھی لانچ کریں گے۔