(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے سربراہ اسفندیارولی خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، سربراہ اے این پی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسفندیار ولی کی کچھ روز سے طبیعت خراب تھی جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کرایاگیا، رپورٹ میں کورونا پازٹیو آنے کی تصدیق ہو گئی، سربراہ اے این پی نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کرلیا۔
اے این پی سربراہ اسفندیار ولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
Mar 14, 2021 | 17:33:PM