نیب جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کا کٹھ پتلی و آلہ کار بن چکا ہے،مولانا فضل الرحمان

Mar 14, 2021 | 17:46:PM

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کا کٹھ پتلی و آلہ کار بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست کے بظاہر کوئی قانونی اور ٹھوس وجوہات نظر نہیں آرہیں ۔جعلی حکمران اپوزیشن رہنماوں کو انتقام کا نشانہ بناکر اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتے ہیں۔
مولانا نے کہا کہ نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں ،جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ کٹھ پتلی حکمران 26 مارچ کے لانگ مارچ سے گھبراکر نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی طرح عدالتوں کو بھی سیاسی بنیادوں پر چلانا ایک گھنائونی سازش ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں