اسلام آباد میں کورونا منہ زور، ضلعی انتظامیہ کا 3 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی، ایک ہی دن میں عالمی وبا کے345 کیس سامنے آگئے جس پر ضلعی انتظامیہ نے 3 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہاکہ سیل کئے جانے والے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ 4 ، ایف 11ون اورآئی 10 ٹو شامل ہیں، ڈی سی نے کہاکہ ان سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیاجارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ کمرشل ایریاز اورپارکس کو جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بندرکھاجائےگا،تمام تہواروں اوراجتماعات کیلئے جاری کردہ این او سی واپس لے لئے گئے ۔ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ کسی بھی طرح کی انڈور سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی، دفاتر میں 50 فیصلے عملے سے زیادہ کی اجازت نہیں ہو گی ۔