کا روبا ر بند ہوگایا نہیں،آل پاکستان انجمن تاجران نے اعلا ن کر دیا

Mar 14, 2021 | 17:55:PM
کا روبا ر بند ہوگایا نہیں،آل پاکستان انجمن تاجران نے اعلا ن کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران نے شام 6 بجے کاروبار بند کرنے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق آل پاکستان انجمن تاجران کے اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شام 6 بجے دکانیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے۔کاروبار بند کرنے کا رات 10 بجے سے پہلے کوئی ٹائم قابل قبول نہیں۔یہ پریکٹس ہم کر چکے کاروبار جتنی دیر تک کھلا رہے گا رش نہیں ہوگا۔ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے ہم مشکل حالات میں کام کرنا سیکھ چکے ہیں۔
اجمل بلوچ کا مزید کہناتھا کہ رش کم ہو گا تو کرونا کم پھیلے گارش کو کنٹرول کرنے کا ایک ہی حل ہے کاروبار دیر تک کھلا رہنے دیا جائے۔تاجر برادری کرونا وبا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ حکومت نے بجلی کے بلوں میں جو ریلیف دیا تھا ایف بی آر نے واپس لے لیا ہے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت شادی ہال اور سکولز بند کرنے کا فیصلہ بھی واپس لے۔ حکومت ریسٹورنٹس کی ان ڈور ڈائننگ بحال کرے۔ کوئی ایک کاروبار بند کرنے سے بہت سے کاروبار متاثر ہوتے ہیں۔