الیکشن میں کیمروں کا ڈرامہ پی ڈی ایم نے خود رچایا،پرویز خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک کاکہناہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کاالیکشن بڑے مزے کا ہوا،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ نے بدلہ لیا،اپوزیشن نے غلط مہرلگانے پرشور مچایاجس کے بعد ان کے ارکان نے صحیح مہر لگادی۔
نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ مولانا کو پی ڈی ایم کا صدر بنا کر بے وقوف بنا رہے ہیں ،یہ پہلے کی طرح مولانا کو راستے میں چھوڑیں گے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن میں کیمروں کا ڈرامہ پی ڈی ایم نے خود رچایا،یہ خودکیمرے لے کر آئے اور لگائے، یہ ڈرامہ باز ہیں ،ان کے ڈرامے آتے رہیں گے اور شرمندہ ہوتے رہیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ یہ سب مل کر مولانا عبدالرحمن کو بے وقوف بنا رہے ہیں ،لانگ مارچ اور دھرنے میں بھی یہ جماعتیں مولانا کا ساتھ نہیں دیں گی،پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمن سے بھی ہاتھ کردیا۔