(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل ( پیر ) اسلام آباد روانہ ہوں گی ۔پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منگل کو ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 16 مارچ کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دی ہے جس پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی میزبانی ن لیگ کرے گی،اجلاس منگل کو دو بجے دوپہر ن لیگ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔