اسلام آباد، ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر سینیٹر فیصل جاوید کا چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار نے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا چالان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت کے سینیٹر فیصل جاوید سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سفر کررہے تھے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار نے سینٹر فیصل جاوید کو روکا،ٹریفک وارڈن نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سینیٹر فیصل جاوید کاچالان کیا۔
I am really sorry for not wearing the seat belt while driving and hats off to the police officer as despite recognizing me he still went on to issue me the ticket. It's a public service message to both Awam and Khawas of our country. https://t.co/Jms61C1taQ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 14, 2021
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کرتے ہوئے کہاکہ میں ٹریفک وارڈن کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے پہچاننے کے باوجود میرا چالان کیا، ان کاکہناتھا کہ یہ ہر عام و خاص کیلئے پیغام ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔