سرکاری ملازمین حکومت کیخلاف سر گرم۔۔بھر پور احتجاج کا اعلان

Mar 14, 2021 | 19:06:PM
 سرکاری ملازمین حکومت کیخلاف سر گرم۔۔بھر پور احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اساتذہ، ایپکا ودیگر ملازمین پر مشتمل آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا)پنجاب کے چیئرمین سلطان مجددی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور وفاق کی ہدایت پر صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اگر ملک بھر کے ملازمین وفاقی حکومت کی گرفتاریوں، آنسو گیس اور لاٹھی چارج جیسی صعوبتیں برداشت کر سکتے ہیں تو پنجاب حکومت کا بھی ہر ظلم سہنے کو تیار ہیں ملازمین 25 فیصد ڈسپیرٹی الانس کے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
 ہوشربا مہنگائی نے ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں لہٰذا صوبہ بھر کے ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پنجاب کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور اپنے معاشی حقوق اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اور اگر حکومت نے فوری 25فیصد ڈسپیرٹی الانس کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 18 مارچ کو پنجاب بھر میں ضلعی سطح اور لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
 پنجاب ٹیچر یونین اس احتجاج میں ضلعی سطح پر اور لاہور میں بھرپور شرکت کرے گی۔ جبکہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پنجاب نے لاہور میں مطالبات کے حق میں جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کی بھر پور حمایت کرتےہوئے وزیر اعلی پنجاب سے ان کے مطالبات فوری منظور کرنےکا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: