(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے نہیں دیں گے، اگر پاکستان بچانے کے لئے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو۔
شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں تو بات کریں گے،پاکستان ڈوب جائے اور میں چپ رہوں ایسا نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل آئین کی بالا دستی میں ہے،پاکستان کے لئے میرے اور آپ کے اباو اجداد نے قربانیاں دیں، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ہم سے ایک حصہ الگ ہو جائے گا ،ہم یہ بھی نہیں سوچا تھا کے مقبوضہ کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔
انہوں نے کہا مریم نواز کی آواز کو دبانے کے لئے نیب کے بار بار بلاوے بھیجے گئے ، ہم نے سوچا پاکستان ماں بہن اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ہے مگر تم نے قوم کی بیٹی مریم نواز کو جیلوں میں ڈالا ۔پچھلے دو دنوں سے جو ہو رہا ہے یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف قدم ہے ،ہم پاکستان بنانے والے ہیں ،اس ملک میں انتشار نہیں چاہتے، یہ میرا آپ کا پاکستان ہے ہم نے اس کو سنبھالنا ہے ،یہ چند ہفتوں کے مہمان رہ گئے ہیں ،یہ ان کی آخری اچھل کود ہے یہ جانے والے ہیں۔
دریں اثنا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے
جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں،اگر ملک میں طاقتور لوگوں سے میری جان کو خطرہ ہو ،وہ آئین و قانون سے بالاتر ہوں تو کیا میں یہ نہیں کہوں گا کہ انہیں کٹہرے میں لایا جائے ۔ مجھے بتایا جائے میں نے بیان میں غلط کیا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہئے، بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جن کی نشاندہی ہوئی انہیں سزاملنی چاہئے تھی ہم نے اس پاکستان کے لئے قربانیاں نہیں دیں جس میں مریم کودھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
میں نے کیا غلط کہا۔۔ پھانسی لگتی ہے تو لگا دو۔۔جاوید لطیف
Mar 14, 2021 | 19:15:PM