مریم کی جان کو خطرہ؟ فیاض الحسن نے حقیقت بتا دی

Mar 14, 2021 | 19:22:PM

(24 نیوز)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کو کیسے جرات ہوئی کہ وہ مریم نواز کو پاکستان سے زیادہ ضروری قرار دیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے بعد اب پی ڈی ایم کی سالانہ برسی بھی ہو چکی ہے، رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینٹ رولنگ موجود ہے جس کے مطابق چیئرمین کی رولنگ کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری حالیہ بیان جس میں عسکری قیادت پر الزام لگا گیا ہے کو ملک دشمنی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر اعوان کی جان کو خطرہ ہوتا تو اب تک انہوں نے زمین اور آسمان ایک کر دینا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
انہوںنے کہا کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے جاوید لطیف کے بیان پر دکھ ہوا، عوام کو میاں جاوید لطیف کو جوتوں کا ہار پہنانا چاہیے۔ ۔ فیاض الحسن چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اور الیکشن کمیشن جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کرے اور اگر جاوید لطیف کے خلاف کسی نے کارروائی نہ کی تو میں خود ان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دوں گا۔ 

مزیدخبریں