یہاں کوئی بدکردار ہے تو وہ ۔۔۔ یونیورسٹی سے نکالے جانے وا لے نوجوان کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یونیورسٹی آف لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی حدیقہ کو بوائے فرینڈسمیت ادارے سے تو نکا ل دیا گیا ہے مگر اب بھی سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ لڑکی کو اس کے طرز عمل پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو کچھ صا رفین ان کے حق میں بھی ہیں ۔
تفصیلات کے مطا بق نوجوان شہریار کا اپنے ایک حالیہ پیغام میں کہناتھا کہ میں یہ کہناچاہتاہوں کہ اس معاملے میں ساری غلطی میری ، اس کیلئے معذرت خواہ ہوں ، میں عاجزانہ طور پر یہ کہنا چاہتاہوں کہ مہربانی کر کے اس (لڑکی)کے کردار کے بارے میں بات نہ کریں ، وہ نہایت ہی معصوم اور شریف لڑکی ہے ، اگر یہاں کوئی بدکردار ہے تو وہ میں ہوں ، اس نے صرف سب کے سامنے اپنے احساسات کا اظہار کیاہے ، اس کے بعد کی ساری غلطی میری ہے ، تو آپ مجھے بد کردار کہہ سکتے ہیں ، میں یہ سب کچھ ہمدردی حاصل کرنے کیلئے نہیں کہہ رہاہوں بلکہ میں صر ف یہ کہنا چاہتاہوں کہ وہ بہت معصوم ہے۔
شہریار کا کہناتھا کہ” میں یہ کہتے ہوئے معذرت کرتا ہوں کہ آپ اسے صرف اس لیے بد کردار کہہ رہے ہیں کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے ، میری درخواست ہے کہ اس کیلئے دعا کریں ، میں جانتا ہوں کہ یوٹیوبرز اس کے خلاف ویڈیوز بنائیں گے اور ہمارے بارے میں بات کریں گے ، میں ان سے بھی کہنا چاہتاہوں کہ مہربانی کر کے ایسا مت کیجیے گا ،اگر آپ پھر بھی کرنا چاہتے ہیں تو مہربانی کر کے اس کا چہرہ چھپا لیجے گا اور اس کے کردار کے بارے میں کوئی بات نہ کریں کیونکہ اس سے اسے اور اس کے اہل خانہ کو اذیت پہنچے گی ، وہ پہلے ہی پریشان ہیں اور اپنی بیٹی کے بارے میں فکر مند ہیں۔برائے مہربانی مجھے معاف کر دیں ۔
The boy #ShehryarRana who had been proposed by @HadiqaZJavaid wrote a heartouching note for all people who are criticizing them ???? pic.twitter.com/XNXq56ebA1
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) March 14, 2021