چیئر مین سینٹ کا ا نتخاب۔۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے کل ہائیکورٹ میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں پائے جانے والے 7 مسترد ووٹوں کے خلاف کل (پیر) درخواست ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے کاامکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق قانونی چارہ جوئی کےلئے پیپلز پارٹی نے سینٹ کے تین سابق چیئرمینز اور ایک سابق گورنر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جن میں فاروق ایچ نائیک، سید نیئر بخاری، رضا ربانی اور لطیف خان کھوسہ شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیم نے مسودہ تیار کرلیا ہے ۔