(24 نیوز) وفاقی وزرا نے میاں جاوید لطیف کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف کی اپنی کوئی سوچ نہیں وہ صرف ایک مہرہ ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف ایم کیو ایم کا کے قائد جیسا بننے کا شوق رکھنے والے انجام بھی یاد رکھیں۔ ایک پاکستانی کی حیثیت سے جاوید لطیف کے بیان پر دکھ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے نابالغ سیاستدانوں نے حکومت کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی کورونا پالیسی کامیاب رہی۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاکہ نوازشریف اوربانی ایم کیوایم سیاسی لوگ نہیں، نوازشریف پاکستان کے پیسے واپس کریں یا جیل جائیں، وہ بانی ایم کیوایم 1985 کے الیکشن کاتحفہ ہیں، بانی ایم کیوایم بنانےوالوں کواسکا انجام بھی یاد رکھناچاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سیاسی لاوارثوں نے جلسے جلوسوں کی مہم چلائی ہے۔ تحریک عدم اعتماد اور سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام ف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔