لانگ مارچ حکومت کو گرا کر ختم ہو گا‘قمر زمان کائرہ 

Mar 14, 2021 | 19:40:PM
 لانگ مارچ حکومت کو گرا کر ختم ہو گا‘قمر زمان کائرہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ حکومت کو گرا کر ختم ہو گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزرا کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اور لانگ مارچ کی کال ان کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔  وزرا سیاسی کارکنوں پر غداری کے فتوے لگانا بند کریں اور سیاست کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔وسطی پنجاب کے ہر بڑے شہر سے،ہر ڈویژن،ضلعے،تحصیل اور قصبے سے جیالوں کی بہت بڑی تعداد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کا حصہ بنے گی اور ہم اس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔