(24نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ حکومت کو گرا کر ختم ہو گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزرا کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اور لانگ مارچ کی کال ان کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔ وزرا سیاسی کارکنوں پر غداری کے فتوے لگانا بند کریں اور سیاست کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔وسطی پنجاب کے ہر بڑے شہر سے،ہر ڈویژن،ضلعے،تحصیل اور قصبے سے جیالوں کی بہت بڑی تعداد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کا حصہ بنے گی اور ہم اس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔