تھیٹر پر غلطی کا کوئی چانس نہیں ہوتا‘ ہما علی 

Mar 14, 2021 | 20:13:PM
تھیٹر پر غلطی کا کوئی چانس نہیں ہوتا‘ ہما علی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبزمیں شارٹ کٹ نہیں بلکہ محنت کام آتی ہے ،جو شارٹ کٹ استعمال کرتے ہیں وہ منزل پرنہیں پہنچ پاتے بلکہ وہ راستہ بھٹک جاتے ہیں اور بعض اوقات یہاں سے واپسی نا ممکن ہوتی ہے ۔

ایک انٹرویو میں ہما علی نے کہا کہ فحاش اورولگررقص سے نفرت ہے اور اس سے کوسوں دوررہتی ہوں ،ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گانوں پر رقص کیا ہے اور یہی میری کامیابی کی علامت اور بطور اداکارہ میری پہچان ہے ۔

ہما علی نے کہا کہ کبھی کسی ڈرامے میں کام حاصل کرنے کے لئے خفیہ ذرائع استعمال نہیں کئے ۔اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں ،تھیٹر پر آپ کو چوکنارہنا پڑتاہے کیونکہ تھیٹر پر غلطی کا کوئی چانس نہیں ہوتااورسامنے بیٹھے ہوئے آپ کی ایک ایک بات کا نوٹس لے رہے ہوتے ہیں۔