(24نیوز)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے اپوزیشن سے 26مارچ کے لانگ مارچ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے ملک وقوم کی خیر خواہ نہیں سردار عثمان بزدار کےخلاف تحر یک عدم اعتما د کا کوئی خطرہ نہیں۔وزیر اعظم عمران خان سمیت پوری پارٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑی ہے ہم عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔
اتوار کے روز ریس کلب لاہور کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ میں پنجاب حکومت کےخلاف پی ڈی اےم کا کوئی احتجاجی ریلا بھی نہیں دیکھ رہا،بینظیر بھٹو کی شہادت پر پیپلزپارٹی نے ملکی مفاد میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایااپوزیشن جماعتوں کو سب سے پہلے ملکی مفادات کو تر جیح دینی چاہئے ۔
انہوں نے کہا بدقسمتی سے اپوزیشن جماعؒتیں اس وقت ہو ش سے نہیں جوش کےساتھ سیاست کر رہی ہیں اور یہ لوگ ہر معاملے میں قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں (ن) لیگ کے جاوید لطیف کا بیان ملکی مفادات کے بر عکس ہے اور پوری قوم میں اس بےان کےخلاف شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔ اؒیک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان میں کورونا کے کیسزمیں بہت تیزی کے ساتھ خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ان حالات میں اپوزیشن کالانگ مارچ کر نا یقینی طور پر کورونا کے پھیلاﺅ کے حوالے سے بھی خطر ناک ہوگا اس لیے میں اپوزیشن سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ کورونا کے خطرات کے پیش نظر 26مارچ کے لانگ مارچ کے اعلان پر نظر ثانی کر ے مجھے امید ہے اپوزیشن اپنی سیاست کے لیے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالے گی ۔
گور نر پنجاب نے کہا کہ جب ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا اس وقت بھی پیپلزپارٹی بدتر ین ناانصافی کے باوجود ملک وقوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے کیونکہ ہرپاکستانی پر لازم ہے کہ وہ سب سے پہلے ملکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے جہاں تک (ن) لیگ کی قیادت کو دھمکیاں ملنے کا تعلق ہے اس حوالے سے انکی پارٹی ہی بتا سکتی ہے کہ اصل معاملہ کیا ہے مگر حالات جو بھی ہوں (ن) لیگ کو بھی ملکی مفادات کو ہی تر جیح دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی آئین وقانون کے مطابق چیئر مین سینٹ کا الیکشن جیتے ، اپوزیشن اس معاملے کو متنازعہ نہ بنائے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کےخلاف تحر یک عدم اعتما د کا کوئی خطرہ نہیں ‘گورنر پنجاب
Mar 14, 2021 | 20:35:PM