(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے سینئرسٹیزن کے تحت کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگوا لی ۔
کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگوانے کے بعد اپنے پیغام میں اعتزاز احسن نے پنجاب حکومت کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،ان کاکہناتھا کہ ایکسپو سنٹر میں کورونا سے بچاﺅکے ٹیکے لگانے کیلئے بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں اورکسی کو بھی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
اعتزازاحسن کا کہناہے کہ چھٹی کا روز ہونے کی وجہ سے کورونا ویکسین لگوانے والے کا رش بہت زیادہ ہے لیکن انتظامیہ نے جس طرح کا اہتمام کیا ہوا ہے وہ قابل ستائش ہے،پی پی رہنما نے کہاکہ میں اورمیری اہلیہ انجکشن لگوانے کے بعدایکسپوسنٹر میں بیٹھے ہیں کیونکہ انجکشن لگوانے والوں کوجائزہ لینے کیلئے آدھے گھنٹے تک رکھا جاتا ہے،ان کا کہناہے کہ انجکشن لگوانے کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں اور60 سال سے زائد عمر کے لوگوں یہ انجکشن ضرور لگوانا چاہئے۔