(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔
ملک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ عالمی منڈی میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہے تاہم مہنگائی کی روک تھام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ حکومت انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کرانے چاہئیں کیونکہ صوبوں کی ترقی کیلئے یہ انتہائی ضروری ہے ۔
بلدیاتی انتخابات کرانے چاہئیں ،اسد عمر
Mar 14, 2021 | 20:43:PM