امان اللہ کی پہلی بر سی پر فنکاروں کا خراج عقیدت،حکومت سے اکیڈمی کے قیا م کی اپیل

Mar 14, 2021 | 20:55:PM
امان اللہ کی پہلی بر سی پر فنکاروں کا خراج عقیدت،حکومت سے اکیڈمی کے قیا م کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ناصر چنیوٹی نے کامیڈی کنگ امان اللہ کی پہلی برسی پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا  کہ روتوں کوہنسانے والا امان اللہ خان واقعی مزاح کا بے تاج بادشاہ تھا،ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی،  وہ زبردست فنکار ہونے کے ساتھ ایک بڑے دل والے انسان تھے، متعدد فنکاروں کو خواب پورے کرنے کا موقع دیا،امان اللہ کی جگہ کبھی کوئی پر نہیں کر سکتا،۔ناصر چنیوٹی نے کہا کہ انہوں نے بہت سے فنکاروں کی کامیڈی کے شعبے میں آگے بڑھنے سے متعلق تربیت بھی کی تھی۔وہ بلاشبہ اپنے آپ میں اکیڈمی تھے۔

بھنگڑا کوئین میگھا نے بھی کامیڈین امان اللہ خان کو خرا ج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت فوری طور پر امان اللہ  اکیڈمی کے قیام کیلئے اقدامات کر ے۔ شوبز فنکار بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر یں گے ۔وہ  اپنے منفر دانداز کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کانام روشن کرتے رہے ، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آنیوالے کامیڈینز کیلئے امان اللہ خان کے نام سے ایک ادارہ قائم کر ے ۔