2020 کے دوران عالمی قرضوں میں 24 کھرب ڈالر کا اضافہ 

Mar 14, 2021 | 20:56:PM

  (24نیوز)کوروناکی وبا کے باعث 2020 کے دوران عالمی قرضوں میں 24 کھرب ڈالر  کااضافہ ہو گیا۔ 
انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کے دوران گزشتہ سال کے اختتام پر بین الاقوامی قرضوں کا حجم 281 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا جس کے نتیجہ میں عالمی سطح پر جی ڈی پی کے مقابلہ میں قرضوں کی شرح 355 فیصد تک بڑھ گئی۔ 
رپورٹ کے مطابق عالمی قرضوں کے حجم میں نصف اضافہ حکومتی معاونت کے پروگرامز کے باعث ہوا جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں، بینکوں اور گھریلو اخراجات کیلئے قرضوں کے حجم میں بالترتیب 5.4 کھرب ڈالر، 3.9 کھرب ڈالر اور 2.6 کھرب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 گزشتہ سال کے دوران بین الاقوامی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے قرضوں کے حجم میں 35 پوائنٹس کے اضافہ سے یہ شرح جی ڈی پی کے 355 فیصد تک بڑھ گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2008 اور 2009 کے عالمی اقتصادی بحران کے باعث عالمی جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح میں10 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران عالمی سطح پر حکومتی قرضوں کے حجم میں 10 کھرب ڈالر مزید اضافہ متوقع ہے۔ مزید برآں مستقبل میں قرضوں کے بوجھ سے نمٹنے کیلئے سیاسی اور سماجی دباﺅ کی وجہ سے قرضوں میں کمی کے حکومتوں کے اقدامات متناثر ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں