امیدرکھیں۔۔۔پاک بھارت کرکٹ جلدشروع ہوگی، شعیب اختر

Mar 14, 2021 | 22:07:PM

 (24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہوجائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی۔
 اتوار کو اسلام آباد میں سپورٹس گالا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاپاکستان کا ڈومیسٹک سٹرکچر بہتر ہونا چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کو اچھے پیسے ملیں۔ 

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہئے، عماد وسیم کا T20 ٹیم سے ڈراپ ہونا نہیں بنتا، محمد وسیم اور وسیم خان پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ڈاکٹر عبد القدیر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے کے ا?ر ایل سٹیڈیم کا نام میرے نام پر رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگراسٹیڈیمز کے نام بھی قومی لیجنڈز کے نام پر ہونے چاہئیں۔ 

مزیدخبریں