(24 نیوز) سیریز ایک ایک سے برابرکرکے افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی ٹیسٹ کے آخری دن فالوآن کی شکار زمبابوے کی ٹیم نے دوسری اننگز 266رنز سات کھلاڑی آئوٹ سے آگے بڑھائی ، شان ولیمز 106 اور ڈونلڈ ٹریپانو 63 رنز کے ساتھ میدان میں آئے ، دونوں نے شاندار بیٹنگ کی اور آٹھویں وکٹ پر زمبابوے کےلیے 187 رنز کی ریکارڈ شراکت بھی بنائی۔
ٹریپانو کی شاندار اننگز راشد خان نے 95 رن پر تمام کی اور بقیہ دو وکٹیں بھی 365 تک گر گئیں لیکن شان ولیمز 151 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے اننگز میں سات اور میچ میں گیارہ شکار کیے۔افغانستان کو جیت کےلیے 107 رنز کا ہدف ملا، اس کی پہلی وکٹ تو 8 رن پر گرگئی ، پھر ابراہیم زدران اور رحمت شاہ نے اسکور 89 تک پہنچا دیا، جس کے بعد وقفے وقفے سے تین وکٹیں گریں ، لیکن افغاستان نے ہدف 4 وکٹ پر پورا کر دیا اور دو ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوگئی۔