(24 نیوز)سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جبکہ صوبے بھر میں 232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8036 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 232 نئے کیسز سامنے آئے۔
انھوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کوویڈ19 کے 3144249 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن میں 261410 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کوویڈ19 کے مزید 39 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 252713 ہوچکی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 5 مریض انتقال کرگئے، جس کے باعث صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4458 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 4239 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 3946 مریض گھروں اور 9 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، مختلف ہسپتالوں میں 284 مریض زیر علاج ہیں۔انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 255 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جن میں سے 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 232 کورونا کیسز میں 87 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی میں 24، جنوبی 20 اور کورنگی میں 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح ضلع وسطی میں 12، ملیر میں 11 اور ضلع غربی میں 6 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 27، دارو میں 21، میرپورخاص میں 19، جیکب آباد میں 16، ٹھٹھہ میں 13، ٹنڈوالہ یار میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔جامشورو، مٹیاری اور نوشہروفیروز میں 5-5 مزید کیسز ظاہر ہوئے، جبکہ گھوٹکی میں 4، لاڑکانہ اور قمبر میں 3-3، خیرپور اور نوابشاہ میں 2-2، بدین، سکھر اور عمرکوٹ میں ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سندھ میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق،ہلاکتوں کی تعداد4458 ہو گئی
Mar 14, 2021 | 22:46:PM